اس موقع پر جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن ہارون خان شینواری ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وزید اکبر اور دیگر افسران موجود تھے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا جناب شریف ا للہ مروت نے رواں شجرکاری مہم 2021 کے تحت آج اپنے دفتر میں پودا لگایا۔جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر (ایڈمن) ہارون خان شینواری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وزیر اکبر، پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد اور سٹاف آفیسر ٹو صوبائی الیکشن کمشنر محمد ظاہر خان کے علاوہ دیگر اہلکار بھی اس دوران موجود تھے،جناب شریف اللہ مروت نے اس موقع پر ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لئے دعاکی، اور کہا کہ ماحول کو خوشگواراور آلودگی سے پاک بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت اور ہمارا قومی فریضہ ہے،صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے تمام اضلاع اور ڈویژنل افسران بشمول قبائیلی اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
