پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ضلعی کنوینئر محکمہ انسانی حقوق
گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی کنوینئر محکمہ انسانی حقوق چوہدری مہیمن علی کمبوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک غیرت مند قوم ہے، ہم اپنی افواج پر جھوٹی اور دشمن کو خوش کرنے والی تنقید برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر روز وطن عزیز کی خاطر جان کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ ہم لوگ سکون سے اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ضلعی کنوینئر محکمہ انسانی حقوق چوہدری مہیمن علی کمبوہ نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ﷲ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے ہماری فوج دن رات دشمن کی بندوقوں کے سامنے سیسہ پلائی دیور بن کر کھڑی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
