گوجرہ 8 محرم الحرام کے حوالے سےمجلس عزاء منعقد ہوئی

Spread the love

گوجرہ 8 محرم الحرام کے حوالے سے سید مختار حسین جعفری مرحوم ، سید قمر عباس جعفری کی جانب سے گلی گردوارہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی اور اختتام مجلس پر ، شبیہ علم برآمد ہوا عالمی نوحہ خواں فرحان علی وارث نے نوحہ خوانی کی

گوجرہ،( ڈاکٹر عبدالشکور گجر)
8 محرم الحرام کے سلسلہ میں گلی گردوارہ گوجرہ میں سید مختار حسین جعفری مرحوم کے بیٹے سید قمر عباس جعفری کے جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی مجلس عزاء میں سینکڑوں عزاء داران حسین علیہ السلام نے شرکت کی مجلس عزاء میں نامور نوحہ خواں فرحان علی وارث نے خصوصی شرکت کی اور نوحہ خوانی کی دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے جب کبھی ضمیر کا سودا ہو تو باطل کے سامنے ڈٹ جاؤ حسین علیہ السلام کے انکار کی طرح اختتام مجلس پر علمدار گوجرہ سید قمر عباس جعفری کی جانب سے خوبصورت شبیہ علم کا جلوس برآمد ہوا جس میں عزاء دار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس گلی گردوارہ سید مختار حسین جعفری مرحوم کے گھر میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جلوس کے داخلی اور خارجی , تمام راستوں کو قناعتیں اور خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا جلوس کے آگے اور پیچھے پولیس , ایلیٹ کے جوان تعینات تھے اور خار دار تاروں سے اسے کرٹن کیا گیا تھا اور محکمہ واپڈا , میونسپل کمیٹی , ریسکیو 1122, سول ڈیفنس کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جلوس کے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں