محرم الحرام کا مہینہ قابل احترام اور عظمت والا مہینہ ہے۔ انیلہ ناز
افضل ترین روزے رمضان کے بعد ماہ محرم الحرام کے ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک پولیس پشاور
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انیلہ اناز نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ قابل احترام اور عظمت والا مہینہ ہے محرم الحرام مہینے میں اللہ کی عبادت کرنا بہت اہم اور ضروری ہے برا کاموں سے اجتناب بھی کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ افضل ترین روزرے رمضان کے بعد ماہ محرم الحرام کیےہیں جس کو رکھنا ہم سب کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ افضل عبادت ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا اور با برکت مہینہ ہے اس ماہ مبارک سے ہجری سال کی ابتداء ہوتی ہے محرم الحرام میں دس محرم الحرام کے روزے کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے رمضان کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں کے روزوں میں محرم کی دسویں تاریخ کے روزے کا ثواب سب سے زیادہ ہے اور اس ایک روزے کی وجہ سے گزرے ہوئے ایک سال کے گناہ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں اس مہینے میں جتنا ہو سکتا ہے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں۔