جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سبیلیں لگائی گئیں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سبیلیں لگائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں پر سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کیا گیا، جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے ہر سال محرم الحرام کے 10روزہ ایام کے دوران حضرت امام حسین ؓ کی یاد میں سبیلیں لگائی جاتی ہے اور نیاز بھی تقسیم کیا جاتا ہے، سبیلیں اور نیاز تقسیم کرنے والے ہندو برادری کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارا حضرت امام حسین ؓ کے ساتھ عشق ہے امام حسینؓ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے محبت کا پیغام لائے تھے ہم غم میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں