ڈاکٹر عباد اللہ نے 13 افراد کی شہادت کا معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھانے کیلئے تحریک التواء جمع کرا دی۔رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے شانگلہ سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پختونوں کے قتل و غارت کے حوالے سے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرا دی، سوات سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو ،بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دہشت گردی کا نشانہ بنا گیا جو کہ لانڈھی شیر پاو میں مقیم ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل تھے جبکہ شانگلہ کے محمد اسحا ق کے بیٹے ،محمد علی کو بھی اپنی دکان میں شہید کیا گیا اس حوالے سے انہوں نے تحریک التواء جمع کرکے ایوان کی کارروائی روک کر اس اہم، ضروری اور شدید نوعیت کے مسئلہ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق شانگلہ سے ممبر قومی اسمبلی / چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کراچی لانڈھی میں دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ 13 افراد کی شہادت کا معاملہ اسمبلی فلور پر اُٹھانے کیلئے تحریک التواء جمع کرا دی، تحریک التواء میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مقدس ایوان کی توجہ ایک اہم اور ضروری مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کا تعلق کراچی میں امن و امان کی بد ترین اور بگڑتی صورتحال سے ہے معاملہ یہ ہے کہ 14 اگست کوبلدیہ ،مواچھ گوٹھ میں منی بس پر بم حملے سے دہشت گردی کی بد ترین اور وحشیانہ کارروائی میں لانڈھی شیر پاو کالونی میں مقیم سوات سے تعلق رکھنے والے13 افراد کو شہید کر دیا گیا جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور کچھ افراد شدید زخمی ہیں جو کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اس طرح 26 جولائی کو شانگلہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی ولد محمد اسحاق کو بھی اپنی دکان میں شہید کیا گیا انہوں نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ اس اہم اور شدید نوعیت کے مسئلے کو فوری طور پر زیر بحث لایا جائے۔
