وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کیلئے نہ آنا قابل افسوس ہے۔صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لانڈھی واقعہ دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے،وزیراعظم اور وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کیلئے نہ آنا قابل آفسوس ہے،کراچی میں بسنے والے پختون خود کو تنہا اور لاچار نہ سمجھے ہم ان کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے ہیں، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دکاندار محمد علی کو کراچی میں اپنے دکان میں شہید کرنا بھی امن و امان سے حکومت کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے صوبائی و مرکزی حکومت فوری طور پران واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،واقعے میں زخمی افراد کو ہر ممکن اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں،اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ ن متاثرین کے ساتھ ہے،بیرون ملک سے سیدھا متاثرین کی دادرسی کیلئے کراچی پہنچا ہوں، بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے حکومت فوری طور پر شہداء پیکیج کا اعلان کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی لانڈھی دھماکے میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اُن کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ کراچی دھماکے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جن میں بچے بھی شامل تھے شہید ہوئے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کی لیڈر شپ اور عہدیداران بھی اُن کے ہمراہ تھے ، انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کو دبانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور وہ عوام کے جان و مال کاتحفظ نہیں رکھ سکتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افغانستان کے موجودہ حالات کے حوالے سے حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا جائنٹ سیشن بلا کر متفقہ لائحہ عمل طے کرے اور تمام سیاسی جماعتوں کو کسی بھی فیصلے سے قبل اعتماد میں لیں، افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن مشروط ہے،بد امنی کے اثرات براہ راست پاکستان پر پڑینگے،ہماری خواہش ہے کہ امن ہو خون خرابے کے بغیر افغانستان میں اقتدار کی منتقلی اور طالبان کی جانب سے حالیہ بیانات خوش آئند ہے۔
