پولیس و ضلعی افسران کی دن رات کوششوں کی بدولت محرم الحرام میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا ہے.صدر تاجر اتحاد خیبر پختونخوا
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مجیب الرحمن صدر تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ نے پر امن محرم الحرام کے انعقاد پر پولیس و ضلعی افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی افسران نے وقتاً فوقتاً تاجروں اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کر کے پر امن محرم الحرام کے انعقاد کو یقینی بنایا جس پر آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری‘ سی سی پی او پشاو ر عباس احسن اور ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی‘ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود‘ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود اور دیگر متعلقہ افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو متبادل روٹس بارے آگاہی دینے پر وہ خصوصی داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے پولیس اور انتظامی افسران انتہائی با صلاحیت ہیں جن کی کوششوں سے محرم الحرام پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صوبائی دارالحکومت پشاور میں بہترین انتظامات پر پولیس و ضلعی افسران کے لئے خصوصی انعامات اور شیلڈز کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر بر ادری کو ایسے بہادر اور ایماندار افسروں پر فخر ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور بالخصوص ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ ڈی ایس پی کینٹ احسان شاہ اس ایچ او کینٹ سرتاج خان ایس پی سی ٹی عتیق شاہ صاحب ریسپی سٹی عنایت خان اور ڈی ایس پی زاہد عالم صاحب اور تمام پولیس اہلکار دیگر اداروں کے تمام اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہترین ڈیوٹی سب انجام دیں.
