بلوچستان ہیلتھ کارڈ, 18 لاکھ خاندانوں کے لیے خوشخبری
کوئٹہ: سیکرٹری اسپشلاٸزڈ ہیلتھ کٸیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نور الحق بلوچ نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 18 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء دو ماہ میں ہو جائے گا۔ ہر خاندان کے لیے 10 لاکھ کی انشورنس پالیسی ہوگی۔ بلوچستان میں رہنے والوں کا شناختی کارڈ ہی انکا ہیلتھ کارڈ ہوگا، صوبے بھر میں بلوچستان کے شناختی کارڈ ہولڈرز ہیلتھ پالیسی سے مستفید ہوسکیں گے، ہیلتھ کارڈ سے کوئٹہ سمیت ملک کے پانچ سو ہسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوگی، بلوچستان کے شناختی کارڈ ہولڈر اپنا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی کرا سکیں گے، ہیلتھ کارڈ صوبے میں صحت کے شعبے میں ایک انقلاب برپا کردے گا ادویات کی کرپشن روکنے کے لیے ہر ہسپتال اپنی ادویات خود خریدے گا ادویات کے ریٹ محکمہ صحت طے کرے گا، بلوچستان کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جانیوالی ادویات کی پیکنگ مختلف ہوگی ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہیلتھ کئیر کمیشن کے قیام کی قانون سازی کر لی گئی ہے ہیلتھ کئیر کمیشن جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گا۔
