ساہیوال (آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی فوری کارروائی۔ شہر سے گزرنے کی پابندی کی خلاف ورزی پر نیو چوہدری بس بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے فیصل آباد فورٹ عباس روٹ پر چلنے والی نیو چوہدری کمپنی کی بسوں پر متعدد حادثات کے بعد شہر کی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات 11 بجے بس نمبر LWC-3247شہر سے گزرتے ہوئے پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر سیکرٹری آرٹی اے واصف یاسین نے فوری کارروائی کی اور بس کو قبضے میں لے کر پولیس لائنز میں بند کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے واضع احکامات اور انسانی جان ومال کے تحفظ کے لئے نیو چوہدری کی بسوں پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے جس سے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
