چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ریاض خان محسود

Spread the love

بازاروں میں ضابط اخلاق پر عمل کرتے ہوئے سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود کے ہمراہ ورسک روڈ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جا کر محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) شمع نعمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنرز سید نعمان علی شاہ، عمر اویس کیانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے درمنگی گارڈن کے علاقے میں گھر گھر جاکر رہائشیوں کو قائل کر کے ویکسینیشن کروائی. واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت میں ہفتہ کے روز انتظامی افسران نے محکمہ مال اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ پشاور بھر گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن کروائی۔ کمشنرپشاور ڈویژن اورڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور بھر میں انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو کورونا ویکسین کر وا رہی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ خود کو اور اپنے فیملی ممبران کو کورونا ویکسین لگوائیں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکا جا سکے۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، سیکریٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بی آر ٹی سٹیشنوں اور بسوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 143 شہریوں کو موقع پر جرمانہ کر دیا۔ افسران نے مزید کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرکے56 افراد کوبھی جرمانہ کر دیا۔ انتظامی افسران نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے ہمراہ پشاور بھر میں 18 ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا جس میں سے 3 ٹرانسپورٹ اڈوں کو کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر دیاگیا۔جن میں زمان ٹریول،دلاور رینٹ اے کار اور چترال کار سروس شامل ہیں.انتظامی افسران نے یونیورسٹی روڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زلبری سٹور، منی مائنرز سٹور، سٹارلٹ سٹور اور میٹرو سٹور کو سیل کر دیا۔ کارخانو میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ستارہ مارکیٹ میں 250 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ پشاور بھر میں انتظامی افسران نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 29 دکانوں کو سیل کر دیا۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں جب کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں