حکومت پاکستان کا پہلی سے پانچویں تک ناظرہ قرآن لازمی کرنا خوش آئند عمل ہے , رانا رفاقت علی

Spread the love

حکومت نے ناظرہ قرآن سلیبس بتایا اور کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اس کے مطابق سلیبس تیار کیا

محمد زاہد خورشید کی رپورٹ: رانا رفاقت علی ایس ایس او منڈی بہاوالدین نے کہا کہ حکومت کا پہلی کلاس سے پانچویں تک ناظرہ قرآن مکمل پڑھانا لازمی کرنا خوش آئند عمل ہے ۔۔ جہاں حکومت سے ناظرہ قرآن کو لازمی کیا وہی کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اسی کے مطابق سلیبس تیار کر کے سکولز کے آسانی پیدا کر دی ۔ رانا رفاقت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سلیبس گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکول میں بھی پڑھایا جا سکتا ہے یہ سلیبس یکساں قومی نصاب کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ اس سلیبس کو بچوں کے لیول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ اور ٹیچرز کے لیے باقاعدہ ٹریننگ کا سسٹم موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں