واسا ضیاء اللہ شاہ کو مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ پی پی 18 کا صدر بنانے پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Spread the love

انہیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب میں رانا ثنا اللہ اور سردار اویس خان لغاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن دیا۔

راولپنڈی(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ کو مسلم لیگ (ن) صوبائی حلقہ پی پی18 کا صدر بنانے پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے اور سابق چیئرمین واسا ضیاء اللہ کوصوبائی حلقہ پی پی 18راولپنڈی کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے انہیں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن دیا اس موقع پر سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی، میئر بلدیہ سردار نسیم خان، ملک ابرار احمد، بیرسٹر دانیال چوہدری، حاجی پرویز خان، راحت مسعود قدوسی،شیخ ارسلان حفیظ، جاوید انور مغل، اسامہ چوہدری بھی موجود تھے۔دریں اثناء ضیاء اللہ شاہ کے مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی 18 کا صدر بننے پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں، مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد پھولوں کے ہار اور مٹھائیاں لیکر ضیاء اللہ شاہ کی رہائشگاہ خیابان سرسید پہنچ گئی، لوگوں نے ضیاء اللہ شاہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مسلم لیگ کا صدر بننے پر مبارکبادیں بھی دیں،اس موقع پر مہمانوں کی چائے،مشروبات اور مٹھائی سے تواضح بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں