گوجرہ وزیر اعظم کی مہم ٹن بلین ٹری میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن

Spread the love

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر شجر کاری مہم ٹن بلین ٹری سونامی پروجیکٹ بلاک نواں لاہور میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کے شواہدات سامنے آئے ہیں جبکہ بلاک آفیسر نوید قمر سابقہ رینج افیسر محمد اسحاق ڈویزنل فارسٹ آفیسر انوارالحق اور دیگر اعلی آفیسر بھی اس گھناؤنے دھندھے میں شامل ہیں محکمہ جنگلات میں ٹن بلین ٹری سونامی شجر کاری مہم کی آڑ میں لاکھوں روپے لوٹے جا چکے ہیں واضع رہے کہ سرے سے متعلقہ علاقہ جات میں پلانٹیشن کی ہی نہیں گئی، محب وطن پاکستانی محمد اصغر نے اپنے محکمہ جنگلات کے اعلی آفیسران کو دی جانے والی درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا کہ مسترول پر جعلی انگوٹھےلگا کر مال بے رحم بنایا گیا اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا درخواست گزار محمد اصغر کا کہنا ہے کہ ان کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کے مسترول پر لگائے گئے جعلی انگھوٹھے بائیو میٹرک کروا کر چیک کئے جائیں اور قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے ان کرپٹ آفیسران کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے جنہوں نے وزیر اعظم عمران کے خواب کلین اینڈ گرین کے تحت ٹن بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں