حکومت وقت کینسر میں مبتلا یتیم بچی کی بھرپور مدد کریں

Spread the love

مذکورہ بچی گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں دو ہفتوں سے علی میڈیکل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کرم(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کے ایک 17 سالہ جوان یتیم بچی زندگی اور موت کےکشمکش میں مبتلا ہے جسے فوری طور پر آپ سب کی مالی امداد، عطیات اور سپورٹ کی اشد ضرورت ہے مذکورہ بچی گذشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ھے، جس کا تعلق گوساڑ ضلع لور کرم سے ہیں، بدقسمتی سے پچھلے سال تیرھویں محرم کو انکا والد محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکے تھے، انتہاٸی قابل سٹوڈنٹ جو پوزیشن ھولڈر ہیں اور ہر سال اپنے کلاس کو ٹاپ کرتی رہی گھر والے چار سالوں کے دوران لاکھوں رقم ان پر لگا چکے ہیں اب پچھلے دو ہفتوں سے علی میڈیکل ہسپتال F-8 مرکز میں زیرِ علاج ھے اور بچی اس وقت سخت تکلیف میں مبتلا ہے،گھر والے ان دو ہفتوں کے دوران 18 لاکھ مزید رقم خرچ چکے چونکہ ایک رات کا خرچہ 01 لاکھ 50 ہزار تا 180,000 روپے ہے اور انکے کزن مفضل حسین کے مطابق زیادہ تر وہ یہ رقم ادھار لے چکے ہیں، اب مزید انکی استطاعت نہیں رہی اور میری توسط سے انسانیت کو مدد کے لٸے پکارا میں خود عینی شاہد ہوں اور عصرِ عاشور انکے پاس جا کر بچی کی حالت دیکھ چکا ہوں،لہذا ہمیں آپ سب کی مجبوریوں اور آٸے روز چندے بھیجوانے کا بھی احساس ہے لیکن یقین کرے کہ ایسے ایک یتیم 17سالہ خوبرو جوان اور لاٸقِ بچی کو اس حالت میں کون دیکھ سکتا ہے جبکہ علاج بھی ناقابلِ برداشت ہو تو دوہری آزمائش و امتحان سے انسان مدِ مقابل ہو جاتا ہے میں اپنے سب کرمیوال بہن، بھاٸیوں، اندرونِ و بیرونِ ملک برسرِ روزگار غیرتمند کرمیوالوں سے دست بستہ اپیل کرتا ھوں کہ خدارا حسبِ توفیق تھوڑا تھوڑا حصہ ضرور ڈالے، موت اور زندگی بیشک اللہ تعالی کی ہاتھ میں ہے، لیکن انکی مدد کرنا ہم سب کا اخلاقی، انسانی، دینی فریضہ اور وطن داری کا رشتہ و ناطہ ہے اللہ تعالی بحقِ چہاردہ معصومین آپ سب کو اپنے مشکلات اور بیماریوں سے بچائے اور ایک ایک روپے کے عوض ہزار ہزار حسنات اور اجرِ اعظیم عطاء فرماٸے۔آمین

Title: Jabir Hussain
A/C# PK83FAYS0169009000003409
Faysal Bank, I-10 Markaz, Islamabad
Cell & Easypaisa A/C: 03049457474
Mufazal H S/O Sharif Ali Gosar
Mufazal Turi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں