کھیوڑہ مقامی صحافی ندیم سرور پر قاتلانہ حملہ

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی )کھیوڑہ مقامی صحافی ندیم سرور پر قاتلانہ حملہ۔۔کرایہ داری کا معاملہ جان لیوا حملے تک پہنچ گیا۔۔کھیوڑہ کے رہائشی دو بھائیوں کی پرانی دشمنی کی وجہ سے کرایہ دار صحافی ندیم سرور دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔۔
شدید ذخمی ندیم سرور کو پولیس کر نگرانی میں تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔پولیس کی فوری کاروائی مفرور ملزم گرفتار۔۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم طیب علی نے فائرنگ کر کے ندیم سرور کو شدید زخمی کر دیا تھا اور خود فرار ہوگیا تھا۔۔ کھیوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کےدو بھائی طیب علی اور حمزہ کو باپ ناصر اقبال سمیت سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ اسلام گنج جاوید اقبال اور ناصر اقبال دوبھائیوں کی مکان ملکیت کی مد میں پرانی دشمنی تھی جبکہ صحافی ندیم سرور جاوید اقبال کےمکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھا ۔۔جاوید اقبال کے انتقال کے بعد ناصر اقبال کی جانب سے ندیم سرور کو جبری مکان خالی کرنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی تھیں جسکی ندیم سرور کی جانب سے پولیس کمپلین درج کروائی گئی تھی۔۔گزشتہ روز ناصر اقبال کے جواں سالہ بیٹے طیب موقع سے فائدہ اٹھا کر ندیم سرور پر فائرنگ کردی بوچھاڑ کر دی جس سے تنہاء ندیم سرور شدید ذخمی ہوگیا زخمی کے لواحقین بھائی عظیم سرور نے بتایا کہ میرے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے اسے پانچ گولیاں لگی اس کا بچ جانا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے مزید بتایا کہ ناصر اقبال اس کے دونوں بیٹے پہلے ہی میرےبھائی ندیم سرور کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا ہے آج ملزمان نے اسے اکیلا پاکرموقع سے فائدہ اٹھایا اور ندیم سرور پر فائرنگ شروع کر دی۔۔مقامی پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم مفرور طیب سمیت اس کے باپ اور دوسرے بھائی کو گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں