نیب ٹیم پرحملے کا کیس، ہائی کورٹ لاڑکانہ نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) نیب ٹیم پرحملے کا کیس، ہائی کورٹ لاڑکانہ نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں نیب سکھر کی ٹیم پر حملے کے کیس میں گرفتار ملزمان ولی جکھرانی، سجاد مستوئی، دیدار جکھرانی، عابد بھٹی، جاوید مینگل اور ارسلان لاشاری سمیت 10 ملزمان کی لاڑکانہ ہائی کورٹ بینچ ٹو نے 50/50 ہزار روپے کے عیوض ضمانت منظور کرلی ہے، ملزمان نیب کی ٹیم پر حملے کے کیس میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں تھے، واضح رہے کہ 28 جون کو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی کی گرفتاری کے لیے نیب سکھر کی ٹیم نے ان کے جیکب آباد والے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود افراد نے نیب کی ٹیم پر مبینہ تشدد کیا تھا جس کا مقدمہ سول لائن تھانہ پر سرکار کی مدعیت پر درج کیا گیاتھا، مذکورہ کیس میں جیکب آباد کے فرسٹ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی اور ان کے بیٹے رافع جکھرانی کے نام بھی شامل کیاہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں