جیکب آبادکے محکمہ صحت میں بھرتیاں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آبادکے محکمہ صحت میں بھرتیاں تعطل کا شکار، امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کے بعد تین ماہ سے انٹر ویو نہ ہوئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت میں لوئر گریٖڈ کی آسامیوں کے لئے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی گئیں جس کو تین ماہ ہونے کو ہیں لیکن تاحال امیدواروں سے انٹرویو نہیں لئے گئے ہیں اور معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے، امیدواروں نے انٹرویومیں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رشوت اور سفارش پر بھرتی کے لئے تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں کوٹہ سسٹم کے بجائے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں تاکہ اہل امیدواروں کو موقع مل سکے اگر اقربا پروری کی گئی تو بھرپور احتجا ج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں