صوبائی مشیر کی جانب سے مرحوم صحافی کے بیٹے کے لئے نوکری کا اعلان

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) صوبائی مشیر کی جانب سے مرحوم صحافی کے بیٹے کے لئے نوکری کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے مرحوم صحافی میر بھٹی کے گھر جاکر صوبائی مشیراعجاز جکھرانی نے ورثہ خاوند بخش بھٹی و دیگر سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صدر پریس کلب ٹھل مجید نوناری، عارف مغل، عبدالحفیظ سومرو و دیگر موجود تھے نوکری کے اعلان کے بعد لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر سرکش سدہایونے مرحوم صحافی کے بیٹے عبداللہ بھٹی کے ہمراہ صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی سے انکے بنگلے پر ملاقات کی اور نوکری کے کاغذات دئے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میڈیا کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہوں اور انکی ضروریات کا بھی احساس ہے صحافی برادری سے ہر ممکن تعاون کیا جائے جائے میر بھٹی اچھا صحافی تھا اسکے فرزند کو روزگار سے لگانا اب میری ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں