پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پوری اپوزیشن متحد ہو

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پوری اپوزیشن متحد ہو، ہم نے پنجاب اور قومی اسمبلی کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم ہٹانے کے لیے مدد کی آفر کی تھی۔ وہ گذشتہ روز جیکب آباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ممتاز حسین جکھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اعجاز جکھرانی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی نے بنائی اور ہمارے ہی چیئر مین کوشوکاز نوٹس دیا گیا،ارسا کی غلط پالیسی کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وزیر اور مشیر صرف سب ٹھیک ہونے کی باتیں کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ملک میں اتنی مہنگائی بڑھ رہی ہے اور وفاقی وزیر کچھ ماننے کو تیار نہیں لوگ پریشان ہیں اور حکومت سب ٹھیک ہونے کے دعویٰ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے دور میں بھرتی کئے گئے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے ہم وفاقی حکومت کے اقدامات اور پالیسیز کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے جیلوں کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے مختلف اضلاع میں نئی جیلوں کی تعمیر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں