ملاقات کے موقع پر لیاقت علی اور صداقت علی کو بہادر شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ لیٹر سے نوازا گیا۔
حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے مورخہ 03 اگست 2021 کو ضلع جامشورو واپڈا کالونی میں رونما ہونے والے واقعے میں انجینئر لیاقت علی سومرو اور صداقت علی سومرو سے روبرو ملاقات کی اورانکی بہادری و عقلمندی سے ملزمان کو گرفتار کروانے پرانہیں بہاردر شہری ہونے کا سرٹیفیکٹ لیٹر سے نوازا۔ مورخہ 03 اگست 2021 کو ضلع جا مشورو کے ایم، سی، پی واپڈا کالونی کے رہاشی انجینئر لیاقت علی سومرو اور صداقت علی سومرو کے گھر میں 05 مسلحہ ملزمان داخل ہوکر انکے اہلِ خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا دیا۔ جس پر لیاقت علی سومرو اور صداقت علی سومرو نے اپنی عقلمندی و بہادری سے ملزمان کی موجودگی کی بروقت پولیس کو اطلاع دی اور انہیں گرفتار کروا دیا۔ جس پر
FIR # 192/2021 U/S 395, 452, 365-A, 342, 337-H (ii) PPC 6/7 ATA
تھانہ جامشورو میں داخل کیا گیا۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ضلع جا مشورو کے ایم، سی، پی واپڈا کالونی کے رہاشی انجینئر لیاقت علی سومرو اور صداقت علی سومرو کو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ملزمان کو کیفِ کردار تک پہنچانے، گرفتار کروانے میں پولیس کا ساتھ دینے پر سراہایا اور بہادر شہری ہونے کے سرٹیفیکٹ سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ جرم اور ملزمان کا جڑ سے خاتمہ کرنے اورمعاشرے کو جرم سے پاک کرنے میں اسی طرح پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے۔
