عوام کے مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی
حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی) گلوبل ٹائم میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ حق پرست عوام وارڈ 10 میں ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کے حمایت یافتہ امیدوار کو انتخابی نشان گل لالا پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں کوہسار ٹاوُن ( i ) تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کے حمایت یافتہ امیدوار وارڈ 10محمد عرفان کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا وارڈ 10 کی میٹنگ میں مرکزی رکن سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی جوائنٹ انچارجز اشرف مغل کامران شیخ ڈسٹرکٹ ممبران محمد الطاف لیاقت خانزادہ زاہد راجپوت مظفر صدیقی کوہسار ٹاوُن( i ) کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے میدان عمل میں آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کنٹونمنٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور جیت ہمارا مقصد ہے انکا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ڈیڈیکشن بلز پینے کا گندا پانی سیوریج کے مسائل حکومت نے عوام کو تنہاء چھوڑ دیا ہے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حیدرآباد کی عوام اپنے مسائل کے حل کے لیئے پریشان حال ہے لیکن کوئی نہیں جو عوام کے مسائل حل کرسکے ہم عوام کو تنہاء نہیں چھوڑینگے ہم سیاست پر نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیع ہے نظریہ کے ماننے والوں کے سیلاب کو روکنا اب نہ ممکن ہے انشاء اللّہ الیکشن میں نظریہ کے ماننے والوں کی فتح ہوگی ہمارا پاک وطن ہر اطراف سے دشمنوں میں گھرا ہے لیکن پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ملک دشمنوں کو کسی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دینگے میٹنگ کے آخر میں وارڈ 10 کی وارڈ کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔
