واسا حکام کی نااہلی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

Spread the love

حکام بالا کی مسلسل بے حسی سے شہری پریشان شکایتوں کے باوجود کوئی عمل نہیں ہو رہا۔عمائدین علاقہ

حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائم نیوز واسا حکام کی نااہلی کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری شدید اذیت میں مبتلا گزشتہ 2 ماہ سے حیدرآباد لطیف آباد کے شہری گندا تعفن زدہ بدبو دار پانی پینے پر مجبور اور کئی علاقوں میں اب بھی پانی ناپید ان علاقوں میں عوام پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔محکمہ واسا کہ زیر انتظام فلٹر پلانٹس پر عدم توجہی کی بنا پر گندے پانی کی سپلائی شہریوں کو جا رہی ہے جس کی نشاندہی مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کیجانب سے بھی گئی ہے۔ لیکن واسا حکام توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔حیدرآباد لطیف آباد کے سماجی حلقوں بالخصوص پاکستان زندہ باد موومنٹ سندھ کے وائس چئیرمین راشد قریشی بھاو کا کمشنر عباس بلوچ ڈاریکٹر واسا غلام محمد قائم خانی سے مطالبہ ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں ٹینکر مافیا کو اجارہ داری قاٸم نہ کرنے دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں