2 دن پہلے ھونے مہذبی کشیدگی کے دوران پولیس و سکیوریٹی فورسز نے جو گرفتاریاں کی آج انھیں تفتیش کے بعد بے گناہ ثابت ھونے پر رہا کر دیا گیا۔

Spread the love

بھٹی روڈ کچھی پاڑے کے پاس مزہبی تکرار پر شدید کشیدگی پیھل گئی تھی جس کی وجہ سے گرفتاریاں کی گئی تھی۔

حیدرآباد (نماٸندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائم میڈیا رپوٹ کے مطابق پھلیلی بھٹی روڈ کچھی پاڑے کے پاس مہذبی تکرار پر شدید کشیدگی پھیل گٸی تھی اور ایک جانب گستاخانہ عمل پر سخت احتجاج کیا گیا تھا اسی دوران الفضل ٹاون کے رہائشی افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا کشیدگی ختم ہوتے ہی گرفتار شدگان کی رہاٸی کے لٸے علاقہ معزیزین سابق چٸیرمین محمد ہارون سانبھری۔ حافظ وقاری عبدالوحید قریشی۔ محمد سلیم راجپوت۔ انجمن تاجران پھلیلی بازار کے صدر مسرور انور بٹ۔ محمد رفیق آراٸیں۔ ایس ایچ او تھانہ پنیاری عبدالکریم عباسی۔ ایس ایچ او تھانہ سخی پیر پریل موریو کے بالا افسران سے مذاکرات کے بعد گرفتار شدگان اپنے گھروں کو پہنچ گٸے۔ علاقہ عوام نے سندھ پولیس سندھ رینجرز گرفتار شدگان کی رہاٸی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں