کاروائی کے دوران مصالحہ تیار کرنے والے ایک مشین سے 800 کلو چوکر اور نان فوڈ کلر میکس مصالحے برآمد کر لیا۔
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کے خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن واصف خان نے ٹیم کے ہمراہ سکندر خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ تیار کرنے والے ایک مشین سے 800 کلو چوکر اور نان فوڈ کلر میکس مصالحے برآمد کر لیا ۔ٹیم نے مضر صحت مصالحہ جات کو موقع پر ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان نے جاری کردہ ایک بیان میں تمام شہریوں سے مطالبہ کیا ہے۔کہ وہ غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والوں کی نشاندہی کرے ۔تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
