بلتستان میں امن برقرار رکھنے میں شیخ حسن جعفری، مولانا عبدالواحد سمیت دیگر علمائے کرام اور امن کمیٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔سید مہدی شاہ
شاہ ولاز سکردو(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق امن کمیٹی گلگت بلتستان کے ممبران کا شاہ ولاز سکردو میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی سے ملاقات۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں جو سانحہ ہوا ،گلگت بلتستان کشیدگی کی جانب جارہا تھا تب آپ نے قاضی نثار اور آغا راحت کو ایک میز پر بیٹھا کر گلگت بلتستان کی امن کو خراب ہونے سے بچایا۔ امن کمیٹی گلگت بلتستان، آپ کو امن کے زبردست داعی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے، آپ نے جو ایکٹ منظور کرایا تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہیں اس ایکٹ کو منظور کرانے میں کردار ادا کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے امن کمیٹی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں امن برقرار رکھنے میں قائد بلتستان شیخ حسن جعفری، مولانا عبدلواحد سمیت دیگر علمائے کرام اور امن کمیٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔بلتستان کو بہت بڑی کشیدگی سے بچانے پر آپ تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور یقین دلاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی امن کو برقرار رکھنے اور ترقی کےلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
