خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کا جنرل باڈی اجلاس ناران کے پر فضا مقام جیل سیف الملوک میں ہوا

Spread the love

خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کا جنرل باڈی اجلاس ناران کے پر فضا مقام جیل سیف الملوک میں ہوا جس میں لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی جنرل باڈی کے اجلاس میں کابینہ نے اپنی ششماہی رپورٹ پیش کی جس میں لنڈی کوتل پریس کلب کی تفصیل آمدن اور تفصیل خرچ کی تمام ریکارڈ اور اپنی ششماہی کارکردگی پریس کلب ممبران کے سامنے پیش کی جنرل باڈی کے اجلاس سے ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے صدر عمران شینواری نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیر کے لئے اپنی کابینہ کے ہمراہ پوری کوشش میں ہے نئے پریس کلب کی تعمیر میں ڈپٹی کمشنر خیبر اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں جس کی وجہ سے خیبر پریس کلب پر تاحال تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا جو باعث افسوس ہے انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور ایم پی اے شفیق شیر آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کی تعمیر میں کردار ادا کرکے فوری یقینی بنایا جائے تاکہ صحافیوں کی یہ دیرینہ و جائز مسئلہ حل ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ چالیس کے قریب صحافی کرایہ کے بلڈنگ میں اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی صحافتی سرگرمیوں میں سخت مشکلات سے دوچار ہے اس لیے لنڈی کوتل میں پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں صحافیوں نے کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل کی کابینہ نے صحافیوں کے لیے ناران کے پرفضا مقام کا تین روزہ تفریحی دورے کا اہتمام کیا جس میں لنڈی کوتل پریس کلب کے جملہ صحافی شامل ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں