
ساہیوال آ صف ندیم: مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد لطیف اور جنرل سیکرٹری احسن عبداللہ بٹ کی اپنے وفد کے ہمراہ ایس ڈی پی او ساہیوال اے ایس پی سٹی سلیمان ظفر سے شہر میں ھونے والی تاجروں کے ساتھ ڈکیتوں کے سلسلے میں ملاقات کی اور بھرپور مطالبہ کیا کہ ان بے لگام ڈاکوؤں کو فلفور گرفتار کر کے ان سے تاجران کی ریکوری کروائی جائے اور ان ڈاکوؤں کو کرار واقعی سزا دی جائے ورنہ تاجران اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ تاجران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اس موقع پر اے ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ وو جلد ہی ان ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیں گے اور اس کے لیے وو اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات مصروف عمل ہیں اور ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم خود اس ساری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں اے ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے وفد کو بتایا کہ اب بازاروں میں پولیس کے موٹر بائیک سکواڈ بی اپنی گشت کیا کریں گے اور وو تاجران کو ہر طرح کی پولیس سکیورٹی بھی دینے کے لیے تیار ہیں اور تاجران اس بارے اپنی تجاویز ھم کو دے سکتے ہیں کہ ھم کس طرح مل سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنا سکتے ہیں اس موقع پر ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور ایس ایچ او غلہ منڈی امداد خان بلوچ اور سی آئی اے سٹاف کے مدثر غفار خان بھی اس میٹنگ میں شریک تھے
