ڈپٹی کمشنر ریلیف نوید اکبر کی سربراہی میں بذریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد۔

Spread the love

اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ صحت، تعلیم، لائیو اسٹاک، محکمہ انڈسٹری سیمت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر کی سربراہی میں بذریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد، اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ صحت، تعلیم، لائیوسٹاک، ایریگیشن ، پبلک ہیلتھ، محکمہ بلدیات، محکمہ انڈسٹری، تحصیل میونسپل افسران،سی ایل سی پی سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ضلع بھر کے عوام کی کثیر تعداد نے بذریعہ ٹیلیفون کالز اپنے مسائل،اراء،تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔عوام الناس نے اسٹیزن فیڈ بیک سیشن میں میں سی ایل سی پی معاوضوں کی ادائیگیوں میں تاخیر ، لنڈیکوتل ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی ، لنڈیکوتل کے دیگر علاقوں میں انسداد ڈینگی بچاو سپرے کرنے، تیراہ میں واٹر سپلائی سکیم میں تاخیر ، کلاخیل کے بنیادی صحت مرکز میں سہولیات اور آکسیجن گیس کی دستیابی ،لنڈیکوتل میں بلاک شناختی کارڈ کی بحالی اور دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے افسران سے بات چیت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر نے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شکایات کے بہتر حل اور تجاویز کے لیے فوری متعلقہ حکام کے تعاون سے اقدامات کے لئے ہدایات جاری کردی ہے۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تحصیلوں میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کھلی کچہریوں اور بذریعہ ٹیلیفون کالز مختلف سیشن کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور دستیاب حکومتی سہولیات اور وسائل سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں