گزشتہ 2 برس سے نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے پیپلز پارٹی کی حکومت صرف کراچی کے تعلیمی اداروں کو بند کر رہی ہے جو تعلیم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔چیئرمین آل پرائیویٹ اسکول مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائم میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کی آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات، اس دوران طارق شاہ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو تعلیمی نظام کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے پیپلز پارٹی کی حکومت صرف کراچی کے تعلیمی اداروں کو بند کر رہی ہے جو تعلیم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے بار بار کی بندش سے نظام تعلیم تباہ ہو چکا ہے اور چھوٹے اسکول بند ہو چکے ہیں۔طارق شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ ہو اور اس سلسلے میں قائم کمیٹی کو بھی نمائندگی دی جائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس صورتحال کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور ہم حکومت سندھ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ نظام تعلیم سے ملک کی بقا جڑی ہوئی ہے اسے تباہ کرنا ایک سازش ہے لہٰذا حکومت سندھ کرونا کی آڑ لیکر تعلیمی اداروں کی بندش بند کرے اور تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز کے ساتھ فوری طور پر کھولے جائیں ویکسنیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اس سلسلے میں موبائل یونٹ میں اضافہ کیا جائے حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور محسوس کرے اور پوری کرے نہ کہ کاروبار اور اسکولز بند کر کہ نظام کو تباہ و برباد کیا جائے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم بھی موجود تھے۔
