واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی نے شجرکاری مہم کے تحت شہر کے مشہور اللہ چوک پر سیکنڑوں کی تعداد میں پودے لگا دیئے

Spread the love

تمام شہریوں کی زمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انجینئر سید توقیر حسین شاہ

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی نے شجرکاری مہم کے تحت شہر کے مشہور اللہ چوک پر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگا دیے۔گزشتہ دن کلین اینڈ گرین مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر طیب حیات واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید توقیر حسین شاہ ،چیئرمین بورڈ آف گورنر شاکر خان ،ممبر بورڈ آف گورنر محترمہ وحید ظفر ،منیجر شازیب خان ،ڈپٹی منیجر بخت نیاز خان واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے تمام سٹاف بھی موجود تھا ۔شجرکاری مہم کے تحت 250 سے زائد پودے لگا دیے گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر طیب حیات ،اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر سید توقیر حسین شاہ کا کہنا تھا ۔کہ شہر کے تمام شاہرائوں کی سنٹر میں میڈیا پر پودے لگانے کا عمل جاری ہیں ۔انشاءاللہ اس اس مہم کے ذریعے بنوں کو کلین اینڈ گرین ضلع بنا دیا ہے ۔اس لیے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیں ۔اور پودوں کی حفاظت بھی کریں ۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی ان کی بھرپور معاونت کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں