مریم نواز سیاسی میدان میں جارحانہ انداز سے اترنے کو تیار

Spread the love

رپورٹ چوہدری زاہد حیات
پاکستان مسلم لیگ ن کا اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ، مریم نواز نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
لندن میں نواز شریف کے نواسے اورمریم نواز کے بیٹے کی نکاح کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی پلڑ بازی کا مسلم لیگ ن نے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے. 26اگست کو حکومت کی طرف سے اپنی تین سالہ کارکردگی کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی تمام تقریبات کے موقع پر مسلم لیگ ن نہ صرف احتجاجی مظاہرے کرے گی بلکہ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.مظاہروں کومریم نواز لیڈ کریں گی.ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز جاتی عمراہ رائیونڈ میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی شامل تھیں، اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ26اگست کو وزیر اعظم عمران خان اپنی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار لاہور می کے پی کے کے وزیر اعلیٰ محمود خان پشاور میں اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کوئٹہ میں جہاں تقریب کریں گے اسی مقام پر مسلم لیگ ن نے نہ صرف احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ حکومت کی ناقص کارکردگی مہنگائی بے روز گاری اور ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت اور حکمرانوں کی ناکامیوں کو اجاگر کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں