کرونا وائرس سے نجات احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے, ڈاکٹر اعجاز خٹک

Spread the love

آئیے ہم سب مل کر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن لگائیں۔وائس چانسلر گندھارا یونیورسٹی پشاور

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق گندھارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز خٹک نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کی انسانیت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس حالات میں ماسک پہنا اور بار بار ہاتھ دھونا ہم سب کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے اسانی سے بچاؤ مل سکے جہاں پر رش زیادہ ہو اس جگوں سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو ماسک پہنانا بہت ضروری ہے گندھارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کو مذاق مت سمجھئے کیونکہ عوام کے مذاق کی وجہ سے کرونا وائرس عالمی وبا میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنائیں کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے عوام سے اور خاص کر طلباء و طالبات سے پر زور مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے کرونا ویکسینیشن لگائیں تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں