جس میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، مردان، سمیت مختلف اضلاع سے مرد و خواتین کھلاڑی اور زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آل خیبر پختونخوا اوپن آرچری چمپئن شپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی، جس میں پشاو ر،ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، مردان، سوات سمیت مختلف اضلاع سے مرد و خواتین کھلاڑی اور زمونگ کورانسٹی ٹیوٹ کے طلبہ بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان مقابلوں میں انفرادی اور میکس بلز کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔حیات سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اس چمپئن شپ کے مقابلوں کے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے ۔مقابلوں کے پہلے روز خواتین کے ایونٹ میں کائنات نثار نے فاطمہ گل اور سارہ نے برتری حاصل کرلی، جبکہ مردوں کے مقا بلوں میں سرفراز خان،نجم خان ،گل محمد، فتح شاہ کی پرفارمنس بہتر رہی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ارگنائزر نواب خان نے کہا کہ صوبے کی سطح پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد آرچری کو فروغ دینا ہے حیات آباد کمپلیکس میں آرچری اکیڈمی قائم کی گئی ہے جہاں پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین مختلف ایجز گروپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفرازنچلی سطح پرٹیلنٹ کے تلاش کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
