آیم ای پی سجاد کریم کے چچا محمد انور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں‌ بالٹن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Spread the love

انا للہ وانا الیہ راجعون

ناہید صابرہ کی رپورٹ: حلقہ ارباب ذوق کے بانی اور لیور پول اور مانچسٹر کی مشہور و معروف شخصیت اور آیم ای پی سجاد کریم کے چچا محمد انور جو کہ گذشتہ روذ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے انھیں آج بالٹن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ لیور پول میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير ، کمرشل اتاشی محمد اختر ، ایم ای سجاد کریم ، مشہور شاعر لیاقت علی احد ، صابر رضا، شارق خان ،حلقہ ارباب ذوق کی جنرل سیکرٹری روبینہ خان ، شاہدہ خان ، فرزانہ افضل ،صابرہ ناہید ، ڈاکٹر طاہر اور مانچسٹر اورلیور پول کے گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دعائے خیر کی ۔اور چوہدری انور کے بڑے بھائی فضل کریم ، داماد محمد نعیم اور ایم ای پی سجادکریم کے پاس اظہار افسوس کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں