ہیڈرزفیلڈ ویلفئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شیر دل ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

ہیڈرزفیلڈ( رپورٹ چودھری عارف پندھیر) بر طانیہ بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں ہیڈرزفیلڈُ ویلفئر ایسوسی ایشن نے مشیر دل ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جسکے مہمان خصوصی ممبر بر طانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین اور ڈپٹی قونصل جنرل شعیب مبارک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ممبر بر طانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے کہا میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ھو اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یا د رکھنا چاہیے جو مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں اور پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں میری دنیا بھر کی کمیونٹی سے درخواست ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں ڈپٹی قونصل جنرل شعیب مبارک نے ہیڈرزفیلڈُ کمیونٹی اور دنیا بھر کے پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارک دی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کی معثیت کو سہارا ملا ھوا ہے دلی خوشی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا پاکستان بزنس فورم ہیڈرزفیلڈُ کے چئیرمین اورنگ زیب عرف بلو نے ہیڈرزفیلڈُ ویلفئر ایسوسی ایشن کو آزادی پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر شکریہ ادا کیا بزرگ پاکستانی ماسٹر منظور حسین اور دوسروں نے کہا کہ ھم پاکستان کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا آخر میں ہیڈرزفیلڈُ ویلفئر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اختر وحید نے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگلے سال بھی آزادی کا پروگرام دھوم دھام سے منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں