نگاہ مدینہ مسجد لجپت روڈ حیدآباد کے صدر حاجی محمد یامین انتقال کر گئے

Spread the love

انکی نمازہ جنازہ جمیعت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پڑھائی۔

حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نگاہ مدینہ مسجد لجپت روڈ حیدرآباد کے صدر حاجی محمد یامین انتقال کر گئے نماز جنازہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پڑھائی نگاہ مسجد حیدرآباد کے صدر حاجی محمد یامین رضا الہیٰ سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پڑھائی نماز جناہ میں قاری محبوب مفتی احمد برکاتی،قاری احمد علی سعیدی،علامہ شریف نقشبندی،علامہ مقبول حسین اخترالقادری،عبدالروف الوانی،سہیل عطاری،محمد رضوان شیخ سمیت شہر کی سیاسی سماجی شخصیات علماء کرام عمائدین شہر عزیز اقراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں،پیر سعید احمد نقشبندی،صاحبزادہ محمود احمد قادری،حافظ اشفاق حسین قادری،محمد عارف قائم خانی،ارشاد حسین u،محمد ناصر قادری،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ قاری غلام سرور امینی،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری عبدالرشید اعوان،قاری طلعت محموداعوان،قاری محمد اعظم،قاری محبوب زبیری نے حاجی محمد یامین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور شفاعت مصطفےٰ ﷺ کے بہرہ مند فرمائے اور لواحقین بلخصوص حاجی ظہیر کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں