اقلیتی برادری کو تمام سہولیات دیئے جا رہے ہیں,عباس مجید خان مروت

Spread the love

اقلیتی برداری کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چیف ٹریفک آفیسر

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو تمام سہولیات دئیے جارہے ہیں اور ان کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آواز ڈسٹرکٹ فورم کے ممبرز کے ساتھ اپنے دفتر میں کہیں. چیف ٹریفک آفیسر کے ساتھ ملاقات میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے ممبر اور سکھ کمیونٹی ممبرز بھی موجود تھے. اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے چند دن پہلے سکھ کمیونٹی کے ایک شخض کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے پر چلان دینے کے حوالے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی سکھ کمیونٹی کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چلان نہیں دیا جائے گا اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ بیجا جاچکا ہیں . اس موقع پر آواز ڈسٹرک فورم کے ممبرز نے چیف ٹریفک آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوش کی تعریف کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں