جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے شہریوں کا اجلاس جمس بچاؤ تحریک کا اعلان، جمس میں کرپشن، بد انتظامی، اقرباپروری پر یو ایس ایڈ حکام کو خط لکھنے، ڈی سی چوک پر دستخطی مہم، پریس کانفرنس، شہر میں ہینڈ بل تقسیم کرنے اور پریس کانفرنس کرکے مظاہرے کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں کرپشن بد انتظامی، اقرپار پروری کے خلاف شہری متحرک ہو گئے ہیں مختلف مکتب فکر سے وابستہ افراد کا ایک اجلاس لاشاری محلہ میں ہوا جس میں سٹی فورم کے چیئر مین حماد اللہ انصاری، میاں بلیدی، ایڈوکیٹ جی ایم سومرو، سماجی رہنما جان اوڈھانو، گل حسن ٹالانی، اقلیتی رہنما شلو کمار، کامریڈ گل مستوئی، مجید سرکی، عبدالرحمن بلیدی، فدا لکھن، لیاقت بروہی، اظہار پٹھان، شعیب احمد، راجیش کپور اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جمس بچاؤ تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جمس میں مداخلت، کرپشن، بد انتظامی، اقرپا پروری کے متعلق یو ایس ایڈ حکام سمیت دیگر کو خط لکھا جائے گا، اس حوالے سے ہینڈ بل تیار کرکے شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا، ڈی سی چوک پر دستخطی مہم شروع کی جائے گی پریس کانفرنس کرکے جمس کا وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اور اسکے بعد مظاہرے کئے جائیں گے اس حوالے سے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور مختلف ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں اجلاس سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ نے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ انفرا انسٹرکچرکے حامل صحت کا دارہ جمس دیا جس کی سالانہ بجٹ 70کروڑ ہے یوزر چارجز سے ہونی والی آمدنی کو ملاکر ایک ارب سے زائد ادارے کی بجٹ بنتی ہے اسکے باوجود جمس میں علاج کی سہولیات کا فقدان ہے ادویات ناپید ہیں، جمس میں تاحال ایمرجنسی شروع نہیں کی جا سکی ہے جب سے ادارے کا آغاز ہوا ہے ایمرجنسی کا شعبہ بند ہے، موجودہ ڈائریکٹر نے بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں اہل امیدواروں کو نظر انداز کرکے سفارشی بھرتے کئے جا رہے ہیں من پسندوں کو نوازا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ماہر ڈاکٹر و عملہ جمس کی ملازمت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، جمس کے بورڈ آف گورننس کے اراکین ادارے کو مکمل فعال کرنے کے لئے اپنی زمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہیں اس لئے جمس کی بی او جی ممبران میں تبدیلی لاکرغیر سیاسی ممبران میں چیمبر آف کامرس، سماجی رہنماؤں ایڈوکیٹ اور میڈیا کے نمائندوں کو شامل کیا جائے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈائریکٹر کی تقرری جمس ایکٹ کے خلاف ہے عوامی احتجاج کے بعد جمس ڈائریکٹر کو ہٹاکر نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے اشتہار دیا گیا امیدواروں نے درخواستیں بھی دیں لیکن معاملہ چھ ماہ سے سرد خانے کی نذر ہے اور موجودہ ڈائریکٹر کو شدید مخالفت کے باوجود توسیع دی جا رہی ہے جمس میں سیکورٹی، ہاؤس کیپنگ اور مینٹیننس کے ٹھیکے میرٹ کے بجائے رشوت کے عیوض دئے گئے ہیں، جمس سے بیس لاکھ ادویات کی چوری میں ملوث کو نوازا گیا ہے جمس میں ادویات کی خریداری میں بھی کرپشن کی گئی ہے ادویات کی خریداری سمیت ہر معاملے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور او پی ڈی کئی ماہ جمس میں بند ہونے کے باوجود گزشتہ سال پوری بجٹ خر چ کر دی گئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تحقیقات کرائی جائے، جمس جیسے بہترین ادارے کو تباہ ہونے نہیں دیں گے جمس کے فنڈس کی لوٹمار کرنے والوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اہل ڈائریکٹر مقرر کرکے جمس کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائی جائے، ایمرجنسی شروع کرکے جمس کو مکمل فعال کیا جائے۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین