جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کا برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، ملازمین کا بچوں کے ہمراہ خودسوزی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین نے ملازمتوں سے برطرفی کے فیصلے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ژونل آفیس سے اصغر بھٹو، عبدالسمیع سومرو، جاوید حسین برڑو، شاہد ملک، دلاور برڑو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا مظاہرین نے جلوس نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے برطرفی کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پربرطرف ملازمین نے کہا کہ 16ہزار ملازمین کو برطرف کرکے معاشی قتل عام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کو عدالتی فیصلے کے تحت بے روزگار کیا گیا ہے جوکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطرفی کا فیصلہ واپس لیکر ملازمین کوبحال کیا جائے بصورت دیگر اپنے بچوں کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہونگے۔
