صحافی عبدالمتین اور محمد علی کی قندہار میں طالبان کے ہاتھوں گرفتاری قابل مذمت ہے,اکرام الدین

Spread the love

افغان طالبان سربراہان سے مطالبہ ہے کہ عبدالمتین اور محمد علی کو رہا کیا جائے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ افغان طالبان صحافیوں کی گرفتاریاں بند کریں صحافی ملک و قوم کا سرمایہ اور پہچان ہے انہوں نے کہا کہ خیبر نیوز کے رپورٹر عبدالمتین اور کیمرہ مین محمد علی کی قندہار میں افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتاری کا اج دوسرا دن ھے تا حال طالبان نے انھیں رہا نہیں کیا ہے جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے اج صبح تک انکے ساتھ رابطہ ہونے کے بعد ان سے دوبارہ موبائل لے لیا گیا ہے اور انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اس حوالے سے قندہار میں زمہ دار طالبان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن وہ کچھ بتانے سے انکاری ہے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے افغان طالبان کے سربراہ مولوی بیت اللہ اخوندزادہ اور طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ مولا عبدالغنی برادر اور افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین سے عبدالمتین، اور محمد علی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے. اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا کے ملکی اور بین الاقوامی صحافیوں نے بھی عبدالمتین اور محمد علی کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان سربراہان صحافی عبدالمتین اور کیمرہ مین محمد علی کی جان کا تحفظ کیا جائیں اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جائیں جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے سربراہ اکرام الدین نے مزید کہا کہ افغان طالبان انتشار کے بجائے ملک و قوم کی خدمت کریں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں