چیچہ وطنی تیز رفتار بس کی ٹکر سے دو کم سن بچے جاں بحق

Spread the love

ساہیوال آ صف ندیم/چیچہ وطنی۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔

چیچہ وطنی حادثہ میں دو کم سن بچے جاں بحق۔ جبکہ دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی۔ پولیس زرائع

چیچہ وطنی تیز رفتار بس نے جی روڈ نزد سوجی ملز کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد روڈ کی ایک سائیڈ پر کچرا اٹھانے والے دو کم سن بچوں کو کچل دیا۔ دو نامعلوم کچرا اٹھانے والے بچے جن کی عمریں 14 سے 15 سال ہے بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ
بس کی ۔ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا جہاں دونوں زخمی طالب علموں کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں کی حالت بہت نازک بتائی جاتی ہے۔۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور قریبی جنگل میں روپوش ہوگیا۔ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لیکر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل رانا اکمل رسول نادر موقع پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا۔
عینی شاہد کے مطابق بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نعشیں تحویل میں ضروری کاروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں دونوں زخمیوں کا تعلق کمالیہ سے. بتایا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں