پولیس کے چند اہلکار اپنی منتھلی برقرار رکھنے کیلئے مجھے چرس بیچنے پر مجبور کر رہے ہیں،مراد علی خان

Spread the love

میری زندگی خطرے میں ہے مجھے تحفظ دیا جائے۔مراد علی خان

پولیس سٹیشن بنوں ٹاون شپ کے چند اہلکار اپنی منتھلی برقرار رکھنے کیلئے مجھے چرس بیچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق میری زندگی خطرے میں ہے مجھے تحفظ دیا جائے ۔پولیس سٹیشن بنوں ٹاون شپ کے چند اہلکار اپنی منتھلی برقرار رکھنے کے لئے مجھے چرس بیچنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بنوں کے رہائشی مرادعلی خان ولد عجب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مراد علی خان کا مزید کہنا تھا ۔کہ میں نے پچھلے تین سالوں سے گردے کے امراض میں مبتلا ہو اور مجبوری کے تحت اپنے علاقے میں چرس بیچ رہا تھا ۔اس غلیظ دھندے میں مجھے مقامی پولیس کی مکمل تعاون اور سرپرستی حاصل تھی ۔اور اس کے بدلے میں پولیس کو باقاعدگی سے منتھلی دیتا تھا ۔اس دھندے میں پیسے بہت کماتا تھا ۔لیکن ذہنی سکون نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اس کام سے توبہ کی ۔لیکن آپ پولیس مجھے دوبارہ اپنی منتھلی برقرار رکھنے کے غرض سے اس کام پر لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اور نہ کرنے کی صورت میں مجھے مختلف طریقوں سے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔لہذا میں میڈیا کی توسط سے آئی جی خیبر پختونخواہ ،ڈی آئی جی بنوں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، اعلی عدلیہ ،قومی مشران اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے چی سے مطالبہ کرتا ہوں ۔کہ اس غلیظ کام پر لگانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں ۔اور مجھے اور میرے والد صاحب و چھوٹے بھائیوں باعزت طریقے سے زندگی گزارنے دیا جائے ۔کیوں کہ ہم معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے باعزت طریقے سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں