جیکب آباد کے دیہاتیوں کا زرعی پانی بند کرنے پر بااثر کے خلاف احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے دیہاتیوں کا زرعی پانی بند کرنے پر بااثر کے خلاف احتجاج، خواتین اور بچے بھی شریک، جلا ہوا بیج اٹھا کر تپتی دھوپ میں نعریبازی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ دوست محمد بروہی کے دیہاتیوں نے زرعی پانی بند کرنے پر بااثر کے خلاف پریس کلب کے سامنے نظر محمد، رحمت اللہ، گل محمد، محمد بخش کی قیادت میں سخت احتجاج کیا احتجاج میں خواتین اور بچوں نے جلا ہوا بیج اٹھا کر تپتی دھوپ میں سخت نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالب حسین اور سلطان بروہی نے ہماری 60جریب زرعی زمین کا پانی بند کیا ہوا ہے جو دو سال سے غیر آباد ہے، حضور بخش زہری وڈیرے نے پانی دلوانے کے نام پر آٹھ لاکھ لئے زمین پر بوائی کرنے لگے تو بااثروں کے کہنے پر پولیس گرفتار کرکے لے گئی ایک لاکھ سے زائد رشوت لیکر آزاد کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ زرعی پانی کی عدم فراہمی سے کئی ایکڑ زرعی زمین بنجر بن چکی ہے، بااثر افراد نے نہری پانی بند کردیاہے جس سے لاکھوں روپے مالیت دھان کا بیج جل کر تباہ ہو گیا ہے نہری پانی کھولنے پر با اثر افراد کی شکایت پر پولیس ہمیں گرفتار کر رہی ہے، پچھلے دو برس سے فصل نہ ہونے سے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے غریب ہیں سخت پریشان ہیں انصاف کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں