پولیس ہیڈ کواٹر میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی محکمے کے اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں محافظ بھی محفوظ نہ رہ سکے، پولیس ہیڈ کواٹر میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی محکمے کے اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا، زخمی اہلکار قرآن پاک اٹھا کر اہلخانہ سمیت ایس ایس پی ہاؤس انصاف کے لئے پہنچا، ہاؤس پر موجود ہونے کے باوجود ایس ایس پی زخمی اہلکار سے ملنے کی زحمت تک نہ کی، اہلکار صادق ملغانی کا آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اب محافظ بھی محفوظ نہیں رہے ہیں گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر میں رہائش پذیر پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی محکمے کے اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈال، جھگڑے کے دوران اہلکار کی وردی تک پھاڑ دی گئی اور سرکاری اسلح بھی چھین لیا گیا زخمی اہلکار اہل خانہ سمیت انصاف کے لئے قر آن پاک اٹھا کر ایس ایس پی ہاؤس پہنچا لیکن بنگلے پر موجود ہونے کے باوجود ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے زخمی اہلکار سے ملنے تک کی زخمت نہ کی اور اہلکار کو واپس کر دیا گیا بعد ازاں زخمی پولیس اہلکارصادق ملغانی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار عدنان، کامران، نثا راور بابر اعوان نے حملہ کرکے زخمی کیا وردی پھاڑ دی اور سرکاری اسلح بھی چھین لیاغنڈی گردی کرنے والے بااثر ہیں گرفتار کرکے میرے ساتھ انصا ف کیا جائے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی نوٹس لیں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کی رہائشی کالونی میں کار پارک کرنے کی وجہ سے ہوا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او سول لائین اوشاق شر نے رابطے پر بتایا کہ معاملے کی ایس ایس پی نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائر ی مقرر کی ہے جس کے بعد کاروائی کی جائے گی تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں