میں خدمت کی سیاست پہ یقین رکھتا ہوں میری سیاست کا مقصد خدمت ہے,ساجد اکرام لون

Spread the love

نوجوان ہی تبدیلی لا سکتے ہیں ساجد اکرام لون بھی نوجوان ہے یہ حلقہ میں تبدیلی لے کے آئے گا۔چوہدری اصغر وڑائچ

ساجد اکرام لون کو بلال ٹاؤن سے بھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔چوہدری ابوبکر اولکھ

راہوالی(سٹاف رپورٹر)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف وارڈ نمبر 6 ساجد اکرام لون نے بلال ٹاؤن میں ابوبکر اولکھ کی طرف منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے اور آپ سب کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ آپ سب بھی موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ہم خدمت کی سیاست پہ یقین رکھتے ہیں۔گزشتہ 6 سالوں میں بلال ٹاؤن کو نظر انداز کیا گیا۔گیس بجلی سمیت کوئی بھی ترقياتی کام نہ ہو سکا۔ساری وارڈ کا فنڈ کشمير کالونی پہ لگایا گیا۔وہ شخص صرف اپنی نمبرداری کے لئے سیاست کرتا ہے،وہ بندہ کیا مسائل حل کروائے گا جس کا داخلہ کنٹونمنٹ بورڈ دفتر میں بند ہو۔انشاءاللہ میں منتخب ہو کر وارڈ نمبر 6 کے تمام مسائل حل کرواؤں گا۔میں عوامی بندہ ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے رہیں گے۔ہم نے بلال ٹاؤن کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کو تجاویز بھجوا دی ہیں عنقریب ان پہ کام شروع ہو جائے گا۔جلسے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں، کارکنان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حاجی اختر، ابوبکر اولکھ اسلم تاج، عبداللطیف ،محمد عباس، محمد اقبال، محمد طارق،محمد جاوید، محمد عابداور ان کی پوری ٹیم نے ساجد اکرام لون کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف و تحصیل صدر گوجرانوالہ اصغر وڑائچ بھی سٹیج پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں