قبائلی اضلاع کو صوبے میں شامل کرنے کے باوجود بھی قبائلی مکینوں کی قسمت جاگ نہ سکی

Spread the love

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ شیراتلہ مدیخیل کے مکین دور جدید میں بھی جانوروں کے ساتھ ایک گھاٹ پر پانی پی رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع کو صوبے میں شامل کرنے کے باوجود بھی قبائلی مکینوں کی قسمت جاگ نہ سکی ۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ شیراتلہ مدیخیل کے مکین دور جدید میں بھی جانوروں کے ساتھ ایک گھاٹ پر پانی پی رہے ہیں ۔بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ دستیاب پانی بھی دن بدن قلت کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ 4،5 کلومیٹر دور سے سروں اور ہاتھوں کی گاڑیوں میں پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔جس کی وجہ سے بیشتر لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی کر لی ہے ۔پانی کی قلت کی وجہ سے یہ علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔قبائلیوں کی تقدیر بدلنے کے دعویدار حکمرانوں بھی یہاں کے مکینوں کے احساس محرومیوں سے چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔جس کی وجہ سے یہ لوگ صرف باران رحمت (بارشوں )کہ بارشوں کے اسرا پر زندگی گزار رہے ہیں ۔لہذا (خپل وزیراعلی) سے مطالبہ ہے ۔کہ یہاں کے لوگ بھی پاکستانی شہری ہیں ۔ان کی احساس محرومی اور پانی کی قلت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ۔تاکہ یہ لوگ دیگر پاکستانیوں کی طرف باعزت طریقے سے زندگی گزار سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں