رواں سال کے دوران پشاور پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو جیل کے پیچھے دھکیلتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے دوران پشاور پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران مختلف سنگین جرائم میں مطلوب 2592 اشتہاری ملزمان سمیت ہزاروں دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 34 عدد ہینڈ گرنیڈ، 446 عدد کلاشنکوف، 58 عدد کالاکوف، 312 عددرائفلز، 349 عدد شارٹ گن، 4928 پستول اور چار لاکھ 86 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے ہیں گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری ہے، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کی خاطر بلا تفریق کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں دیگر ملزمان سمیت 2592 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جو مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، رواں سال کے دوران جاری کریک ڈاون میں اب تک گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے جدید خود کار اور مہلک اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جن میں 34 عدد ہینڈ گرنیڈ، 446 عدد کلاشنکوف، 58 عدد کالاکوف، 312 عدد رائفلز، 349 عدد شارٹ گن، 4928 پستول اور چار لاکھ 86 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں سی سی پی او عباس احسن نے تمام ڈویژنل ایس پی کو سماج دشمن عناصر کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا اور آئس میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی بلا تفریق کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پشاور کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے.
