دھماکے ایئرپورٹ تباہ کرنے اور لوگوں کو بھگانے کیلئے داعش کے زریعے خود امریکہ نے کروائے ہیں۔
کابل(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان تحریک طالبان افغانستان ذبیح الله مجاھد نے اس دھماکہ کو امریکی دہشت گردی کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کا اپنے حمایتیوں کو گندہ و ذلیل کرنے کا ریکارڈ سب سے گندہ ہے ذبیح الله مجاھد نے بتایا کہ یہ دو دھماکے ایئرپورٹ کے اس حصہ کی طرف ہوئے ہیں جہاں امریکی فوج کی سیکیورٹی ہے انہوں نے کہا کہ یہ دھماکے ایئرپورٹ تباہ کرنے اور لوگوں کو بھگانے کے لیئے داعش کے ذریعے خود امریکہ نے کروائے ہیں ذبیح الله مجاھد کے مطابق امریکہ اب اپنے ایجنٹوں کو سنبھالنے کی بجائے خود قتل کروا رہا ہے ذبیح الله مجاھد نے عام معافی دہراتے ہوئے افغان عوام سے امریکہ کے ہاتھوں قتل اور ذلیل ہونے کی بجائے گھروں کو واپس آ کر اپنے وطن افغانستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کا کہا ملا ذبیح الله مجاھد نے مزید کہا کہ امریکہ نے 20 سال جس دہشت گردی کو افغانستان کے کونے کونے میں جاتی رکھا وہی دہشت گردی اب بھی اسکے قبضہ والے ایئرپورٹ پر ہو رہی ہے
