طلحہ انٹرنیشنل گروپ کے ڈائریکٹر طلحہ اسد اور کھوکھر گروپ کے ڈائریکٹر فراز فاروق کھوکھر نے پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر سے قو نصلیٹ آفس میں ملاقات
۔ مانچسٹر (عارف چودھری)۔ نوجوان پاکستانی کاروباری شخصیات طلحہ اسد اور فراز فاروق کھوکھر نے قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر سے انکے آفس میں ملاقات کی -دونوں کاروباری نوجوانوں نے پاکستان سے مختلف اقسام کی چیزیں درآمد کرنے کےمتعلق قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر سے مشاورت کی قونصل جنرل نے انہیں مفید مشورے دئیے اور کہا کہ پاکستان کو آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو دیار غیر میں اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں -نوجوان بزنس میں طلحہ اسد اور فراز فاروق کھوکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات بہت اچھی رہی قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر نے ھمیں کاروبار کے متعلق بہت اچھی طرع گائیڈ کیا ان جیسے سفارت کار اگر دنیا کے دوسروں ملکوں میں بھی ھوں تو پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بننے سے کو ئ نہیں روک سکتا ھمیں وقت اور مشورے دینے پر ھم انکے شکر گزار ہیں
